چارسدہ(آن لائن، صباح نیوز)چارسدہ میں پُرانے تنازعے کے حل کیلئے جرگہ میں دوران بحث تلخ کلامی پر 2 فریقین میں فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹے اور جر گہ مشیر سمیت 5افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز چارسدہ کے علاقے بٹگرام میں ایک پُرانے زمین کے نتازعہ پر2فریقین کے درمیان جرگہ میں بحث جاری تھی کہ اچانک دونوں فریقین میں تلخ کلامی ہوئی اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں جرگہ کے مشر اور باپ بیٹے سمیت 5افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید تین فائرنگ کے زد میں آکر زخمی ہوگئے جنہیںا بتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس نے اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔