لاہور ( کامرس رپورٹر) پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان (آئی کیپ) کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ کے لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کراچی کے دفاتر میں بیک وقت پرچم کشائی کی پروقار تقریبات ہوئیں۔ آئی کیپ کی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ، قومی پرچم لہرائے گئے۔ کراچی میں صدر آئی کیپ ریاض رحمان چامڈیا، لاہور میں نائب صدر جعفر حسین جبکہ اسلا م آباد اور پشاور میں سینئر ممبرز نے پرچم کشائی کی۔ بعدازاں صدر ریاض چامڈیا نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر فرد اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ ہمیں آزادی بے شمار قربانیوں کے بعد ملی ہے، ہمیں بھی ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ آئی کیپ ملک کے فنانشل لیڈرز کو ایک ایسا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے کا اعادہ کیا ہوا ہے جہاں وہ اکیسویں صدی کے چیلنجز سے نبردآزما ہو سکیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان آبادی کا 35 فیصد ہیں قومی اور غیر ملکی سطح پر قوم کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ صدر آئی کیپ نے بانیان پاکستان اور تحریک آزادی کے رہنماؤںکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
آئی کیپ کے لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کراچی دفاتر میں پرچم کشائی
Aug 15, 2018