لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں کرپشن کے معاملے پر نیب لاہور نے 4 افسران کی طلبی سے متعلق چیف سیکرٹری پنجاب کو خط بھیجا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب جسٹس اے شیخ اعجاز نثار، سابق چیف سیکرٹری سلمان صدیق، سابق سیکرٹری قانون شیخ احمد فاروق، سابق سیکرٹری وزیراعلیٰ یوسف نسیم کھوکھر 17 اگست کو طلب کیا ہے۔