شاہ محمود قریشی، ترین کے درمیان رسہ کشی، پی ٹی آئی کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے:ذرائع

Aug 15, 2018

اسلام آباد (عمران مختار + دی نیشن رپورٹ) تحریک انصاف کے اندر گروپ بندی اوررسہ کشی کے باعث خدشات کا اظہارکیا جا رہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت لوگوں کی توقعات پر اتر سکے گی یا نہیں۔ شاہ محمود قریشی اور ترین گروپ کے درمیان اقتدار کی دوڑ کے باعث پارٹی کی کارکردگی خراب ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ترین گروپ شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں پارٹی کے فیصلوں پر حاوی ہے اور ترین خیبرپی کے میں اپنی چوائس کے مطابق وزیراعلی نامزد کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں گروپ سینٹر اور پنجاب میں اپنے معتمد افراد کو لگوانے کے لئے کوشاں ہے۔

مزیدخبریں