پاکستان عطیہ خداوندی اور اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت ہے،باسط زمان احمد

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو باسط زمان احمدنے کہا ہے کہ پاکستان عطیہ خداوندی اور آزاد پاکستان اللہ تعالے کی خاص نعمت ہے،یہ ملک ہمارے بزرگوںکی بے پناہ قربانیوں انکی محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے جو انشااللہ تاقیامت قائم و دائم رہے گا۔ان خیالات کا اظہار آئیسکو چیف نے آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد میں ملک کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقد کی جانے والی ایک خصوصی تقریب کے موقع پر کیا۔آئیسکو ہیڈ آفس میں یوم آزادی 14اگست کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئیسکو افسران و عملہ اور انکی فیملیز نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد ملکی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ، چیف ایگزیکٹو آئیسکو باسط زمان احمد نے آئیسکو ہیڈ آفس میں پرچم کشائی کی اور یوم آزادی کی 71ویں سالگرہ پرپراجیکٹ ڈاریکٹر(اے ایم آئی) محسن رضا گیلانی کی طرف سے لایا گیا کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر آئیسکو چیف نے ھیڈ آفس میں پودا لگایا اور آئیسکو ملازمیں کے بچوں سے یہ عہد لیا کہ وہ اپنے اپنے حصے کا پودا لگائیں گے اور اس کی آبیاری بھی کریں گے کیونکہ سرسبز پاکستان کی بدولت ہی ہم ایک تندرست اور صحت مند معاشرہ کے طور پر دنیا میںاپنا مقام حاصل کر پائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن