اسلام آباد ( وقائع نگار) ملک بھر کی طرح اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان کی 71ویں سالگرہ کو انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا ہے اس مناسبت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور کاسی ، جسٹس میاں گل حسن ا ورنگزیب ، رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، لاافسران ، ماتحت عدلیہ کے جج صاحبان ، جوڈیشل مجسٹریٹس ، اسلام آباد بارکونسل کے عہدیداران ، ممبران بار، افسران عدالت عالیہ و عملہ ذرائع ابلاغ اور بچوں نے شرکت کی ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے نظریہ پاکستان کے پس منظر اور بانی پاکستان کی شخصیت پر اظہار خیال فرماتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کو عظیم لیڈر قرار دیا ہے چیف جسٹس نے ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز کو قومی یکجہتی کے ساتھ ساتھ حل کرنے کی ضرورت پرزور دیاہے تقریب میں موجود اسلام آبادپولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرچم کشائی بھی کی تقریب کے آخرمیں چیف جسٹس نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور آزادی کے شہیدوں کو سلام و ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی ہے ۔