پاکستان ہمارے آباؤاجداد، ماؤں، بہنوں،نوجوانوں کی قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے

Aug 15, 2018

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس و چیئرمین قمر جہاں فاؤنڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام اللہ کا برصغیر کے مسلمانوں کیلئے انعام ہے ، یہ وطن ہمارے آباؤاجداد،ہماری ماؤں، بہنوں،نوجوانوں کی قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے ،اس کی سلامتی و استحکام بحیثیت قوم ہم سب کی ذمہ داری ہے ،ہمیں آئندہ نسلوں کے لئے ایک باوقار ، خوشحال و مضبوط پاکستان بنانے میںاپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج 71ویںیوم جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈھول مٹکیال اور سٹی لیب میں منعقدہ الگ الگ تقریبات میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی زیر اہتمام دعائیہ تقریب میں شرکاء نے قیام پاکستان کی جدوجہد کے حوالے روشنی ڈالی ، بعد ازاں لان میں قومی پرچم لہرایا گیا ،تقریب میں فیڈرل میڈیکل یونیورسٹی کے پرنسپل پروفیسر تنویر خالق ،سربراہ راولپنڈی میڈیکل کالج شعبہ ای اینڈ ٹی ڈاکٹر محمد اسلم ، ریجنل ڈائریکٹر سی پی ایس پی راولپنڈی اسلام آباد پروفیسر شعیب شفیع، ڈاکٹر حسن سمیت دیگر نے شرکت کی ،پروفیسر شعیب شفیع نے کہا کہ ہمیں آزادی کی قدر کرنا چاہئے کیونکہ اسی وطن کی بدولت ہی ہماری سب آن بان ہے ،تقریب میں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی گئی ۔گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈھوک مٹکیال میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصرنے کہا کہ تعمیر وطن میں قوم کی ماؤں ،بہنوں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ، یہ بات ہمارے لئے باعث مسرت ہے کہ تحریک آزادی میں بھی خواتین نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور ہمیں آزادی کی نعمت میسر آئی ۔کالج ہذاء کی پرنسپل یاسمین قمر نے کہا کہ وطن عزیز کو خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے نوجوان نسل کو آگے آنا ہوگا تاکہ پاکستان کو قائد کے خوابوں کی تعبیر دی جا سکے ۔بعد ازاں سٹی لیب مری روڈ پر منعقدہ تقریب میں پاکستان کی 71ویں آزادی کا کیک کاٹا گیا ۔جس میں عمر سعید، سید محبوب شاہ ، شیخ عمران، اعجاز رفیق، عبدالرحمن بٹ ،ڈاکٹر بے نظیر، میڈم فرخندہ ،سید عارف سعیدبخاری،سید مرتضیٰ حسن زیدی ،انور ، رانا آصف،ودیگر نے شرکت کی ۔آخر میں پاکستان کی سلامتی ، ترقی و خوشحالی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ۔

مزیدخبریں