ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے:کامران لاشاری

لاہور(خبر نگار) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے اندرون لاہور میں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منایا گیا،اس موقع پر ڈی جی کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ یوم آزادی بلاشبہ ایک ایسا دن ہے جسے پوری قوم کو عقیدت و احترام سے منانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے بڑوں نے جو قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا وہ لازوال اور ناقابل فراموش ہیں۔ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے ، یوم آزادی کے موقع پر اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن