عوامی جمہوریہ چین کے فن کار جشن آزا دی منانے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی جمہوریہ چین کے فن کار پاکستان کی 72ویں سالگرہ کا جشن آزادی منانے کیلئے پہنچ گئے۔ چینی فنکاروں نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام 14 اگست کو شام 5 بجے نیشنل آرٹ گیلری میں تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ پی این سی اے ہر سال یوم آزادی کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ثقافتی پروگرام منعقد کرتی ہے۔اس سال تقریب میں پاکستانی فنکاروں کے علاوہ عوامی جمہوریہ چین کے فنکاروں نے بھی بھر پور شرکت کی ۔ پروگرام میں چینی اور پاکستانی فنکار مل کر ملی نغمے، ترانے، موسیقی اور رقص پیش کئے۔ پروگرام میں چینی فنکاروں کی شرکت دونوں ممالک کے مابین دوستی اور محبت کی عکاسی کرتا ہے۔ جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں منی ایچر پینٹنگ کی نمائش کا افتتاح نیشنل آرٹ گیلری میں شام 4 بجے ’’میرا پاکستان‘‘ کے عنوان سے فوٹو گرافی کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن