چیئرمین تحریک انصاف اسپیکرقومی اسمبلی کےانتخاب کے لیے شناختی کارڈ لانا بھول گئے

سپیکرقومی اسمبلی کيلئےعمران خان ووٹ ڈالنے پولنگ ایجنٹ کے پاس پہنچےتوشناختی کارڈ نہ دکھا سکے، اپنے کوٹ میں ہاتھ ڈالا اور شناختی کارڈ موجود نہ ہونے پراسپیکر کی جانب سےاشارہ کیا،اسپیکراياز صادق نے اسپیشل کیس قراردیتے ہوئے عمران خان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جس کے بعد عمران خان نے ووٹ کاسٹ کیا۔ پیپلز پارٹی کے رکن قادر پٹیل نےاعتراض اٹھاتے ہوئے کہا میرا شناختی کارڈ نہیں تھا، اسٹاف نے کہا کہ کارڈ لےآئیں یا دوبارہ اسمبلی کارڈ بنوا کرلائیں جبکہ عمران خان کواجازت دی گئی۔ قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ تمام ارکان اسمبلی برابر ہیں، سب سے یکساں سلوک ہونا چاہیے جس پر سپیکر ایاز صادق نےکہا اگر آپ بھی پوچھ لیتے تو اجازت دے دیتا۔

ای پیپر دی نیشن