پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قاسم خان سوری ایک سوتراسی ووٹ لیکر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قاسم خان سوری ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔ انہوں نے ایک سو تراسی ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار اسعد محمود نے ایک سو چوالیس ووٹ حاصل کیے۔ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے تین سو اٹھائیس ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا۔ ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے کے بعد قاسم سوری کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ووٹ دینے والوں کے شکرگزار ہیں۔۔ اسعد محمود نے جمہوری انداز میں مقابلہ کیا۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق بلوچستان سے ہے جہاں الیکشن کے دن بیگناہ افراد شہید ہوئے۔۔ لیکن دہشت گردی کے باوجود بلوچستان کی عوام نے ووٹ کاسٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...