نیو یا رک (آ ئی این پی) پولینڈ کے وزیر خارجہ جے سک ز پو تو ویک نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ چند روز میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بد ھ کے روز انہوں نے ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا ایسا حل تلاش کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں جو دونوں کے مفاد میں ہو، انہوں نے کہا کہ ضرورت محسوس ہو ئی تو ان کا ملک سلامتی کونسل میں بحیثیت غیر مستقل رکن اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ اجلاس بلائے جانے سے متعلق سوال پر پولش وزیرخارجہ نے توقع ظاہر کی کہ سلامتی کونسل اس مسئلے پر بحث کرے گی اور مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔