مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ معظمہ کے گورنر اورمرکزی حج کمیشن کے چیئرمین شہزادہ خالد الفیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماضی کی نسبت رواں سال غیرقانونی طریقے سے حجاج میں شامل ہونے والے افراد کی تعداد میں 29 فی صد کمی آئی ہے۔مکہ معظمہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ رواں سال نصف ملین حجاج کرام کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔گورنر مکہ کا کہنا تھا کہ رواں موسم حج کے موقع پر 363 حجاج کرام کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جب کی مجموعی طورپر حجاج کرام کی تعداد 24 لاکھ تھی۔شہزادہ خالد الفیصل نے انکشاف کیا کہ مستقبل قریب میں کئی دوسرے ترقیاتی منصوبے بھی مکمل کیے جائیں گے۔
غیرمجاز حج میں گذشتہ برس کی نسبت 29 فیصد کمی آئی:گورنر مکہ
Aug 15, 2019