اٹلی: حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا تعین آئندہ ہفتے کیا جائیگا

Aug 15, 2019

روم (اے پی پی) اٹلی کے وزیراعظم جوزیپے کونٹے کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ اگلے ہفتے کے دوران ہو سکتا ہے۔ اطالوی ایوانِ بالا سینیٹ نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ وہ20 اگست کو موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں اراکین کو مطلع کریں۔ ابھی یہ تعین نہیں ہو سکا ہے کہ آیا 20 اگست کو کونٹے کی تقریر کے بعد عدم اعتماد کی ووٹنگ ہو گی۔

مزیدخبریں