حوثی ملیشیا کا ڈرون طیارہ عمران گورنری میں گرکرتباہ

صنعاء (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے قائم عرب اتحاد کے مطابق حوثیوں نے صنعاء سے ایک ڈرون فضاء میں چھوڑا جو عمران گورنری میں شہری آبادی پرگر کرتباہ ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایاکہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے صنعاء سے ایک بمبار ڈرون فضاء میں چھوڑا جو 35 کلو میٹر کی دوری کے بعد عمران گورنری میں شہریوں پرجا گرا۔کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا شہریوں پرحملوں کی دہشت گردانہ سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حوثی دہشت گرد ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ دیگر آلات اور حربوں کو بھی شہری آبادی پرحملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ڈرون حملے جیسے واقعات دہشت گردی اور غیرذمہ دارانہ ہیں جن پران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن