راولپنڈی( آئی این پی ) تھانہ سٹی کے علاقے میں5سالہ بچہ ہوائی فائرنگ کی زدمیں آکرجاں بحق ہو گیا ، نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ریلو ے شیخ رشیدکے جلسے کے بعدہونے والی آتشبازی کی آڑمیں نوجوانوں نے ہوائی فائرنگ کی ،آتشبازی دیکھنے کیلئے نیامحلہ کے گھرکی چھت پراہلخانہ کیساتھ موجودبچہ زخمی ہواتھا،5سالہ بچے کے سرمیں گولی لگی، ڈی ایچ کیومیں آپریشن کے دوران بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،بچے کے گھرمیں صف ماتم بچھ گیا ،بچے کاباپ باڑہ بازارمیں ریڑھی لگاتاہے۔