پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کیلئے کشمیر کی آزادی ضروری ہے: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ پاکستان کی سالمیت اور آزادی کے تحفظ کیلئے کشمیر کی آزادی ضروری ہے۔ پاکستان جغرافیائی طورپر تو وجود میں آگیا مگر اس کو ایک اسلامی و فلاحی ریاست بنانا نئی نسل کی ذمہ داری ہے۔ قائد اعظم ؒ نے پاکستان کو ایک اسلامی نظریاتی مملکت بنایا اور قرآن کو پاکستان کا دستور قرار دیا تھا مگر انگریز کے پروردہ جاگیر داروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں نے اسے اپنی چراگاہ بنا لیا۔ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی طرح اس کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع بھی نہایت ضروری ہے۔ پاکستان کی سالمیت، ترقی و خوشحالی اور دفاع کا ضامن اسلام ہے۔ پاکستان کے نظریے پر یقین رکھنے والے ہی اس کے دفاع کا فرض پورا کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثمرباغ میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ ’’آزادی کنونشن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے ایک ساتھ لہرا کر پرچم کشائی کی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ شہداء کے جنازوں میں لاکھوں لوگ شریک ہوتے ہیں اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے ہیں۔ بھارت پر کشمیریوں کا خوف اور دہشت اس قدر طاری ہے کہ انہیں عید کی نماز کیلئے بھی باہر نہیں نکلنے دیا گیا۔ کشمیری ہمارے کل پر اپنا آج قربان کررہے اور ہمارے حکمران کشمیریوں کی حمایت اور مدد کو اپنے لئے بوجھ سمجھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم کو محض ٹیلی فون کالوں پر اکتفا کرنے کی بجائے اسلامی ممالک کا ہنگامی دورہ کر کے اسلامی دنیا کو کشمیریوں کی پشت پر کھڑا کرنا چاہئے تھا۔ اگر حکمرانوں نے کشمیر پر قومی موقف سے روگردانی کی تو یہ سقوط ڈھاکہ سے بڑا سانحہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...