اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی سے ملک مضبوط ہوگا ۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ یوم آزادی قائد آعظم کے فلسفہ پر عمل کا تقاضہ کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ قائد کے فلسفہ کو نہ ماننے والوں نے ملک کو تختہ مشق بنایا۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی سے ملک مضبوط ہوگا۔انہوںنے کہاکہ قا ئد آعظم کے پاکستان کو قائد عوام نے آئین کا نور دیا ۔ کچھ عناصر پارلیمنٹ بے اثر اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔