قائداعظم کے فرمان اتحاد،ایمان،تنظیم پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے:رحمن ملک

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ قوم کو قائداعظم کے فرمان اتحاد،ایمان،تنظیم پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے،ہم سب کو ہر اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکر ملک کیلئے کام کرنا ہوگا۔ ایک بیان میں رحمن ملک نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد اور کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔رحمان ملک نے کہاکہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ پاکستان نے تو ہمیں بہت کچھ دیا مگر ہم نے پاکستان کو کیا دیا؟ ۔انہوںنے کہاکہ آج کا یوم آزادی کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کے اظہار کا دن بھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن