اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ یوم آزادی پر ہم قائداعظم کے ترقی پسند اور پرامن پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دینے کے عزم کو دہراتے ہیں، یوم آزادی پر ہم قائداعظم کے خوشحال پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دینے کے عزم کو دہراتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ان کے ساتھ ہیں۔
حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں‘ بلاول بھٹو
Aug 15, 2019