یو م آزادی کی تقریب کے دوران شہباز شریف کی کمر میں تکلیف، ہسپتال منتقل

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)لاہور میں 14 اگست کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی، بد ھ کے روز کارکنوں کے یومِ آزادی کی تقریب میں سیلفی بنانے کے دوران رش میں شہباز شریف کو کمر کی تکلیف ہوئی،تکلیف کی شکایت پر شہباز شریف کو فوری طور پر گاڑی میں سیٹ پر لٹا کرہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن