مودی کےمقبوضہ کشمیر میں اقدامات گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مثال ہے:عمران خان

Aug 15, 2019 | 10:18

ویب ڈیسک

 وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اگر ایسا ہونے دیا گیا تو نتائج خطرناک ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں12 دن سےکرفیونافذہے، پہلےسےبھاری فوج کے زیر قبضہ علاقے میں اضافی دستے تعینات ہیں، آر ایس ایس کے غنڈوں کوکشمیر میں بھیجا جارہاہے، مقبوضہ وادی میں مواصلاتی نظام مکمل طورپربند ہے، مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مثال ہے۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خاموش تماشائی بنی دنیا کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کیا دنیا سربرینیکا کی طرح وادی میں ایک اور قتل عام خاموشی سے دیکھےگی؟ کیا دنیا خاموشی سےمقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہےگی؟ دنیا کوخبردار کرناچاہتاہوں اگرایسا ہونےدیاگیاتوخطرناک نتائج ہوں گےمسلم دنیا سے شدید ردعمل اور سنگین نتائج برآمد ہوں گے، انتہائ پسندی کو ہوا ملے گی اور تشدد کا نیا دور ابھرے گا۔

مزیدخبریں