پاکستانی اداکارہ ارمینا نے یونیسیف سے پریانکا چوپڑا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

Aug 15, 2019 | 12:59

ویب ڈیسک
پاکستانی اداکارہ ارمینا نے یونیسیف سے پریانکا چوپڑا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا
پاکستانی اداکارہ ارمینا نے یونیسیف سے پریانکا چوپڑا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے یونیسیف سے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) ہینریٹا ایچ فوری کے نام کھلے خط میں پاکستانی اداکارہ نے پریانکا چوپڑا سے متعلق مطالبہ کیا۔ارمینا خان نے کہا کہ ادارے فنکاروں کے سحر میں اتنا نہ گرفتار ہوجائیں کہ انہیں اپنے غیرجانبداری کے اصولوں پر سمجھوتا کرنا پڑے۔

انہوں نے یونیسیف کی ای ڈی سے استفسار کیا کہ کیا یونیسیف جنگ کی حمایت کرنے والی جانبدار شخصیات کو امن کا سفیر رکھنا چاہتا ہے؟

پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ پریانکا نے سوشل میڈیا پر کشمیر تنازع پر کشیدگی کو اکسایا۔ پاکستانی خاتون عائشہ ملک کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایا۔ارمینا خان نے کہا کہ بھارتی اداکارہ نے یونیسیف کی بنیادی اقدار کو ٹھیس پہنچا کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

مزیدخبریں