بھارت کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کے3 جوان شہید

Aug 15, 2019 | 17:38

ویب ڈیسک

 بھارت نے ایک مرتبہ پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کر کے شدید فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں۔ جوابی فائرنگ میں پانچ بھارتی فوجی بھی ہلاک ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں، شہداء میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔ شہید نائیک تنویر اور سپاہی رمضان کا تعلق خانیوال سے ہے۔ لانس نائیک تیمور کا تعلق لاہور سے ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ بھارت ایسےاقدامات کشمیرسےتوجہ ہٹانےکیلئےکررہاہے۔

مزیدخبریں