کوونٹری کی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی بھی لندن مظاہرہ اور برمنگھم بھارتی سفارت خانہ کے سامنے بھارت کا یوم سیاہ منانے کے لیے پیش پیش رہی

کوونٹری ( نمائندہ خصوصی ) کوونٹری کی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی بھی لندن مظاہرہ اور برمنگھم بھارتی سفارت خانہ کے سامنے بھارت کا یوم سیاہ منانے کے لیے پیش پیش رہی ،ہر نوجوان بوڑھا اور بچہ کشمیریوں کے لیے کھڑا نظر آیا ،ہر شخص کشمیر کی آزادی میں حصہ ڈالنے میں بے تاب نظر آیا ،مظاہرین کو اکھٹا کرنے اور ان میں جوش اور ولولہ پیدا کرنے میں حضرت مولانا علامہ نبیل افضل قادری نے اہم کردار ادا کیا اور لندن روانگی کے لیے کوچز کا اہتمام بھی کروایا جبکہ وہ خود حج مبارک کی سعادت کے بعد سعودیہ میں موجود ہیں ۔لندن روانگی کے لیے کوچز کوئین میری روڈ سے روانہ ہوئیں جبکہ مسلم ریسورس سنٹر سے بھی عوام کی ایک تعداد برمنگھم اور لندن روانہ ہوئی ۔روانگی سے قبل راجہ فیاض ، حاجی مبارک کیانی ، چوہدری اللہ دتہ اور حاجی افتخار نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج ہمیں بھارت کو آگاہ کرنا ہے کہ پاکستانی قوم متحد اور منظم ہے جو بھارت سے اپنا کشمیر طاقت سے چھین سکتے ہیں لیکن ہمارا اسلام اور دین ہمیں امن کی تعلیم دیتا ہے ،ہم مزاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی مسلۂ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائی اور کل سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جو اہم پیش رفت ہے۔ لندن سے حریت پسند لیڈر اور کشمیریوں کے وکیل برسٹر مجید ترمبو نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بھارت کے لیے بارود ثابت ہو گا ،کشمیری اور پاکستانی اپنی اپنی لابنگ مضبوط کریں اور اپنے اپنے ممبران پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں جہاں بھارت انسانیت کے خون کی ہولی کھیلنے جا رہا ہے ،اس کی آنکھوں میں خون اتر چکا ہے ،وہ ایک خونخوار بھیڑیے کا کردار ادا کرنے جا رہا ہے، مودی کے غنڈے مقبوضہ کشمیر پر قابض ہو چکے ہیں جو بھارتی فوج کی نگرانی میں انسانیت کا خون کرنے جا رہے ہیں، ان حالات میں ہمیں اپنی تحریک کو تیز کرنا ہے ،اپنی لابنگ کرنا ہو گی ،ہر ملک کے پارلیمینٹیرین کو ملنا ہو گا اور ہر ملک میں پرامن مظاہرے کرنا ہوں گے تاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو۔ برسٹر مجید ترمبو ایتھنز میں بھارت کے خلاف میں ایک بڑے جلسے اور ریلی نکالنے کے لیے موجود ہیں. 

ای پیپر دی نیشن