برطانیہ کامقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرگہری تشویش کااظہار

Aug 15, 2019 | 19:06

ویب ڈیسک

برطانیہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور وادی کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

 اس تشویش کااظہار برطانیہ کے خارجہ اور دولت مشترکہ آفس کےوزیر ڈاکٹر اینڈریو Murrison نے لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا سے ملاقات میں کیا۔

 پاکستانی ہائی کمشنر نے برطانوی وزیر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کے لئے کئے گئے یکطرفہ بھارتی اقدام سے علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات اورکنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر بیک وقت پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بھارت کی طرف سے جموں وکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔

 ہائی کمشنر نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کے تناظر میں انسانی حقوق کی مختلف عالمی تنظیموں کی رپورٹس کا بھی حوالہ دیا۔

مزیدخبریں