مندرہ (نامہ نگار )مندرہ اور اس کے گرد نواح میں 14 اگست جشن آزادی اہلیان علاقہ نے انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا چھوٹے بچوں میں جوش و خروش دیدنی تھا جنھوں نے رنگ برنگے کپڑے اور چہروں پر نقش و نگار کیے ہوئے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھائے ہوئے ملی نغمے گنگاتے رہے مقامی سطح پر اپنی مد د آپ کے تحت نوجوانوں نے ریلیاں نکالی اور قومی ترانوں اور سبز ہلالی پرچم کے ساتھ ماحول کو چار چاند لگائے تا ہم مندرہ اور اسکے قرب و جوار میں سرکاری سطح پر کوئی پرچم کشائی نہ ہوئی اور نہ ہی 14اگست کے حوالے سے کوئی تقریب منعقد ہوئی تا ہم پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری ظفر اقبال کی رہائش گاہ واقع ڈھوک میر پوریاں مندرہ میں ایک چھوٹی سی تقریب منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی مندرہ اورگرد نواح سے کارکنوں نے شرکت کی جبکہ گو جر خان میں 14اگست کے حوالے سے تقریب میں شرکت کے لیے مندرہ سے سابق چیئرمین راجہ ذوالفقار علی اور راجہ رستم قمر کی قیادت میں بہت بڑی ریلی زمان ہاوس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہوئی ۔