لاہور(خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکابرین نے جدوجہد کر کے ‘ قربانیاں دے کر ہمیں علیحدہ وطن پاکستان تو دلا دیا لیکن ابھی تک وہ خواب پورا نہیں ہوا۔ سوچنے کی بات ہے کہ ہم کس بات کا جشن مناتے ہیں۔ حکومتیں بدلتی رہیں۔ نئے سیاستدان آتے جاتے رہے۔ سب ایک ہی ڈگر پر رواں دواں۔ انہوں نے اپنی نسلیں تو سنوار لیں ملک کیل ئے کسی نے دعوئوں اور وعدوں کے برعکس کچھ نہیں کیا۔ یہ سب اس لئے بھی ہے کہ ملک کی باگ ڈور باہر سے چلائی جاتی ہے ہم بیرونی ایجنڈوں پر عمل کرتے ہوئے اپنا اور نئی نسل کا بیڑا ڈبو رہے ہیں۔ عوامی مشکلات جوں کی توں ہیں ہمیشہ کی طرح مہنگائی روبہ عروج ہے۔ جب تک پاکستان کا مطلب کیا لاالہ اللہ کا فلسفہ حقیقی معنوں میں سمجھ کر آگے نہیں بڑھیں گے کچھ نہیں ہوگا۔ قرآن و سنت کی تعلیمات کے فروغ میں ہماری کامیابی اور فلاح پوشیدہ ہے۔