پیپلز پارٹی قائداعظم کی وویژن کے مطابق فلاحی ریاست کا خواہاں ہے:  خرم پرویز راجہ

Aug 15, 2020

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکریٹری جنرل پا کستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن راجہ خرم پرویز نے کہا ہے کہ 73ویں یومِ آزادی کی خوشیاں تمام اہلِ وطن کو مبارک، انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمارے لیے ایک تجدیدِ عہد کا دن ہے تاکہ ہم بحثیت قوم اپنے ماضی اور حال کے تناظر میں اپنا جائزہ لیں اور ملک کو بانیِ پاکستان قائدِ اعظم کی ویژن کے مطابق ایک فلاحی ریاست کی جانب گامزن کرسکیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری روایات کی حامل سیاسی جماعت ہے اورملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے پرعزم ہے، پاکستان سیاسی جدوجہد کے بدولت قائم ہوا اور سیاسی جدوجہد اور سیاسی نظام حکومت سے ہی ملک کو ایک مکمل فلاحی ریاست کے سانچے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، پاکستان کشمیر کے حوالے سے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہی حل کا خواہاں ہے اور وہ دن اب دور نہیں جب گزشتہ سات عشروں سے جاری بھاری ظلم و بربریت کا خاتمہ ہو گا اور کشمیری عوام آزادی کیساتھ پاکستان کا حصہ ہونگے اور آزاد فضائوں میں سانس لیں گے۔ 

مزیدخبریں