مانچسٹر:کرونا کے باعث پاکستان کا 73واں یوم آزادی قونصلیٹ میں سادگی سے منایا گیا

 مانچسٹر (عارف پندھیر)پاکستان کے73 ویں یوم آزادی کی تقریب مانچسٹر قونصلیٹ میں کرونا وائرس کے سبب انتہائی سادگی سے منائی گئی ۔مانچسٹر قونصلیٹ میں پاکستان کی جشن آزادی کی تقریب پہلی بار کرونا وائرس کے سبب کمیونٹی کے بغیر منعقد کی گئی ۔نئے قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر نے پر چم کشائی کی ۔مانچسٹر قونصلیٹ میں جشن آزادی کی تقریب میں قونصلیٹ سٹاف نے شرکت کی۔صدر پاکستان عارف علوی کا پیغام کمرشل قونصلر محمد آختر نے پڑھا۔وزراعظم پاکستان عمران خان کا بیان ویلفیئر اتاشی فضہ نیازی نے پڑھا ۔پاکستان کی جشن آزادی کی تقریب میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...