کراچی(آئی این پی ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ میرے بعد آنے والا میئربھی بے اختیار ہو، سب کو پتہ ہے کہ کراچی میں الیکشن شفاف نہیں ہوئے ، آج الیکشن شفاف ہو تو ایم کیو ایم پہلے سے دگنی سیٹ لے گی۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک بھر کے عوام کو میری طرف سے جشن آزادی مبارک ، اللہ تعالی ہمارے ملک کو قائم و دائم رکھے ، اس شہر کو آج ہماری ضرورت ہیں۔ وسیم اختر نے کہا کہ 4سال میں کوشش کی کہ بلدیاتی ادارے مضبوط ہوں ، سپریم کورٹ سے اپیل ہے اس نظام کوبحال کرایا جائے ، 3سال سے میری پٹیشن عدالتوں میں زیرالتوا ہے ، امید کرتا ہوں عدالتیں اس پٹیشن پر کام کرکے تحفہ دیں گی۔