قصور(نمائندہ نوائے وقت) نیا بازار قصور میں الیکٹرونکس پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی ،لاکھوں کا مال جل گیا۔نیابازار قصور میں معروف الیکٹرونکس کے پلازہ کے چوتھے فلور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،اطلاع پر ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ لاکھوں کا سامان جل گیا۔