قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈی سی آفس قصور کا ملازم جھنڈے کیلئے پول سیدھا کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گیا۔ڈپٹی کمشنر آفس کا مالی گزشتہ روز پرچم کشائی کیلئے پول سیدھا کررہا تھا کہ میں تار سے پول چھو گیا جس سے مالی یوسف کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کیلئے ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔