لاہور(نمائندہ خصوصی)نیشنل ہائی ویاینڈ موٹروے پولیس کے زیراہتمام یوم آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے اور اس دن کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لئے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی زیرِ نگرانی مختلف تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی ۔کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے ڈپٹی کمانڈنٹ ایس پی غلام قادر سندھو کے ساتھ مل کر موٹروے پولیس افسروںوملازمین کی موجودگی میں یومِ آزادی کا کیک کاٹااور پاکستان زندہ باد اور کشمیر کی آزادی لے لئے فلک شگاف نعرے لگائے۔