لاہور چیمبر آف کامرس میں 73ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب 

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین اور تاجر برادری کے نمائندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تلاوتِ کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، سابق صدر محمد علی میاں، سابق سینئر نائب صدور امجد علی جاوا، خواجہ خاور رشید، سابق نائب صدر کاشف انور اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے پاکستان کا پرچم بلند کیا اورملک و قومی کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے اپنے خصوصی پیغام میں ساری قوم کو پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کیا جن کی بہترین لیڈرشپ ، دیانتداری اور فہم و دانش کی بدولت ہمیں ایک خود مختار وطن حاصل ہوا۔

ای پیپر دی نیشن