لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان لاکھوں شہیدوں، غازیوں اور مجاہدوں کی قربانیوں کی نتیجے میں معرض وجود میں آیا، بطور قوم پاکستان کی معیشت اور سا لمیت کمزور کرنے سے متعلق دشمنان کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر ،چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرویز حنیف ، وائس چیئرمین شیخ عامر خالد، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان، اعجاز الرحمان، محمد اکبر ملک، میجر (ر)اخترنذیر نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔