روسی ویٹ لفٹر882پونڈ وزن  اٹھاتے گھٹنے تڑوا بیٹھا

Aug 15, 2020

لاہور(سپورٹس ڈیسک )روس کے ماسکو ریجن میں ہونیوالی ورلڈ را پاور لفٹنگ فیڈریشن 2020ء مقابلوں میں روس کے  ویٹ لفٹر الیگزینڈر سیدکھ 882 پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش میں اپنے دونوں گھٹنے تڑو ابیٹھا۔ الیگزینڈر سیدکھ نے وزن اٹھانے کی کوشش کی جسے برداشت نہ کرسکے اور گھٹنوں کے بل زمین پر آگرے۔
 اس وقت ان کے چہرے پرشدید تکلیف دیکھی جاسکتی تھی۔الیگزینڈر کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ان کی 6 گھنٹے کی سرجری کی گئی، تاہم فوری طورپریہ نہیں کہا جاسکتا کہ ان کے ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگے گا اور وہ صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ ویٹ لفٹنگ کرسکیں گے یا نہیں۔ورلڈ را پاورلفٹنگ فیڈریشن نے ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

مزیدخبریں