راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینئر جج لاہور ہائی کورٹ جسٹس انوار الحق پنوں نے کہا ہے کہ یوم آزادی پاکستان ہماری قومی امنگوں کا ترجمان ہے اور زندہ قومیں اپنی آزادی کے دن اسی طرح جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہیںانہوں نے اس امر کا اظہار لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب میں کیا تقریب میں سینئر ایڈیشنل رجسٹرار سہیل ا کرام‘ صدر ہائی کورٹ بار راولپنڈی ملک وحید انجم‘ سیکرٹری جنرل راجہ فہیم الطاف‘ وکلا‘ لا افسران اور ہائی کورٹ راولپنڈی کے سٹاف ممبران میں شرکت کی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے مرکزی دروازے پر چم کشائی کی تقریب کے شرکا نے جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے سینٹر جج جسٹس انوار الحق پنوں نے پرچم کشائی کی تقریب میں قومی پرچم فضا میں بلند کیا۔ اس موقع پر پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی پیش کی جسٹس انوار الحق پنوں نے اس موقع پر کہا کہ قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کیلئے ہمیں اپنی قومی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہئے۔