نیشنل بینک آف پاکستان میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

کراچی(کامرس رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر عارف عثمانی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران دنیا اور پاکستان کا ہر سیکٹر مکمل طور پر بند ہوچکا تھا لیکن نیشنل بینک نے ملک کے کونے کونے میں اپنی برانچوں کو آپریشن رکھتے ہوئے ملک کی معشیت کو سہارادیا ،نیشنل بینک نے وزیر اعظم کی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت آسان قرضوں کی فراہمی کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم کی سستے گھروں کی اسکیم تقدیر بدلنے والی ہے ، نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم ملک کی تاریخ میں گیم چینجر ہے جس میں نیشنل بینک ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرہا ہے ۔نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو نیشنل بینک ہیڈ آفس میںجشن آذادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے وژن پر عمل کرتے ہوئے غریبوں کو گھر بنانے کیلئے بھرپور معاونت کریں گے اور وزیراعظم کی ہاوسنگ اسکیم کے حوالے سے نیشنل بینک آسان قرضے فراہم کرے گا۔انہوںنے مزید کہا کہ کرونا وائرس نے سب کو متاثر کیا مگر نیشنل بینک کے عملے نے بہترین کام کیا،کرونا کے باوجود پہلے چھ ماہ تک ہماری کارکردگی بہت اچھی رہی، ہمارے ملازمین نے بہت محنت کیساتھ ملکی سطح پر برانچوں میں کام کیا۔

ای پیپر دی نیشن