پاور ویٹ لفٹر900پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش میں دونوں گھٹنے تڑوا بیٹھا

Aug 15, 2020

ماسکو(آئی این پی)روس میں ایک پاور ویٹ لفٹر900پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش میں اپنے دونوں گھٹنے تڑوا بیٹھا۔روس کے ماسکو ریجن میں ہونے والی ورلڈ را پاور لفٹنگ فیڈریشن کے مقابلوں میں الیگزینڈر سیڈک نے900پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش کی۔اس کوشش میں ان کے گھٹنوں کی ہڈیاں چٹخ گئیں اور وہ زمین پر آ گرے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی 6 گھنٹے کی سرجری کی گئی۔

مزیدخبریں