سی پیک بارے کابینہ کمیٹی کا سی پیک سے متعلق منصوبوں میں پیشرفت پراطمینان کااظہار

Aug 15, 2020 | 10:39

ویب ڈیسک

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں کابینہ کی کمیٹی نے اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں میں پیشرفت پراطمینان کااظہارکیاہے۔

کمیٹی کااجلاس اسلا م آباد میں منصوبہ بندی کے وزیراسدعمرکی صدارت میں ہوا جس میں چین پاکستان اقصادی راہداری کے منصوبوں میں پیشرفت کاجائزہ لیاگیا۔
اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کمیٹی کوملک بھرمیں سی پیک کے تحت جاری مختلف منصوبوں پرکام کی رفتار سے آگاہ کیا۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ متعلقہ وزارتوں کے حکام نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پرکام تیزکرنے کے اپنے پختہ عزم کااعادہ کیاہے۔
اسدعمرنے اپنے متعدد ٹوئیٹس پیغامات میں کہاکہ کابینہ کمیٹی نے مالی سال دوہزارانیس۔بیس کے دوران اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں کاجائزہ لیا۔
انہوں نے کہاکہ بجلی کے پیداواری شعبے میں ایک ہزارنوسواَسی میگاواٹ صلاحیت کے حامل دومنصوبے شروع کئے گئے جبکہ مزید ایک منصوبے کاسنگ بنیاد رکھ دیاگیا۔ اسی طرح اٹھارہ سو میگاواٹ صلاحیت کے دوپن بجلی منصوبوں کے لئے نرم شرائط کے تحت دومعاہدوں پردستخط ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں