ٹرمپ، میکرون کا یونان اور ترکی کے درمیان کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال

Aug 15, 2020 | 11:50

ویب ڈیسک

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے مابین فون پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں رہنماوں نے یونان اور ترکی کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ حل کرنے کا یہی صحیح راستہ ہے۔وائٹ ہاوس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ”دونوں رہنماوں نے نیٹو اتحادی یونان اور ترکی کے مابین بڑھتے ہوئے تناو پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ اور میکرون نے اس بات پر اتفاق ظاہر کیا ہے کہ ترکی اور یونان کو بات چیت کرنی چاہئے، صرف یہی طریقہ ہے جس سے اختلافات دور کئے جا سکتے ہیں۔قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ویانا میں یونانی وزیر خارجہ نیکوس ڈینڈیاس سے ملاقات کرکے تناو کو کم کرنے کے لئے سفارتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

مزیدخبریں