دنیا کی سب سے بڑی سنیما چین اے ایم سی انٹرٹینمنٹ ہولڈنگزنے امریکہ میں اپنے بیشتر سنیما کھولنے کا اعلان کیا ہے۔اے ایم سی کی انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ 20 اگست سے فلم بینوں کے لیے امریکہ میں موجود اپنے دو تہائی سنیما ہالز کے دروازے کھول دے گی۔اے ایم سی کے امریکہ میں مجموعی طور پر 600 سے زائد سنیما ہیں جن میں سے تقریباً 400 کو احتیاطی تدابیرکو مدِ نظر رکھتے ہوئے عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔فلم بینوں کودوبارہ سنیما آنے پر راغب کرنے کے لیے اے ایم سی نے سنیما کھولنے کے پہلے روز ٹکٹ کی قیمت صرف 15 سینٹ مقرر کی ہے، کم قیمت پر ٹکٹوں کی فروخت کے لیے کمپنی نے تشہیری مہم بھی شروع کردی ہے جس کا مرکزی نعرہ ” 2020ءمیں فلم دیکھیے 1920ءکی قیمت پر“ ہے۔