امریکی ہوٹل انڈسٹری 2023ءتک ہی بحال ہو گی، رپورٹ

 سفری معلومات پر کام کرنے والے دو معتبر اداروں نے پیش گوئی کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والا امریکی ہوٹل انڈسٹری کا بحران 2023ءتک ہی ختم ہو سکے گا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پیش گوئی سفری معلومات مرتب کرنے والی کمپنی ایس ٹی آراور کنسلٹنٹ کمپنی ٹورازم اکنامکس نے اپنی ایک رپورٹ میںکی ہے۔دونوں کمپنیوں کا اندازہ ہے کہ رواں برس امریکی ہوٹلز میں اوسطاً بکنگ 40 فی صد رہے گی جو 2021ءمیں بڑھ کر اوسطاً 52 فی صد تک ہونے کا امکان ہے۔کورونا کی وبا سے قبل 2019ءمیں امریکہ میں ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ اوسطاً 66 فی صد رہی تھی جو ہوٹلنگ کی صنعت کے لیے ایک مناسب سطح ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں جیسے جیسے معمولاتِ زندگی بحال ہو رہے ہیں، بعض مقامات پر ہوٹلنگ کا رجحان بڑھا ہے لیکن بعض معروف سیاحتی مقامات کے ہوٹلز اب بھی سیاحوں کی راہ تک رہے ہیں۔دونوں کمپنیوں کے مطابق امریکہ میں ہوٹلوں کی آمدنی 2024ءتک ہی معمول پر آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن