چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک انٹرن شپ کااعلان کردیا،زیادہ سے زیادہ 30سال کی عمر کے افراد جنہوں نے ماسٹر ڈگری کسی بھی مضمون میں کر رکھی ہے اہل تصور ہوں گے۔چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ نوجوان 3 ماہ کی انٹرن شپ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔سی پیک انٹرن شپ پروگرام کی لانچنگ پر خوشی ہے ،یہ مکمل طورپر قومی منصوبہ اورنمو میں اضافہ کا باعث ہے ۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے ،60 فیصد نوجوان آبادی ملک کی ترقی کا پیشہ خیمہ ہے ،چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہاکہ علاقائی معیشتوں کے مقابلہ میں بھرپورپیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ،نوجوانوں کو اختیارات سونپ کر نوجوان قیادت کو ترقی دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو3 ماہ کی مخصوصی انٹرن شپ کی پیشکش کررہے ہیں ،انٹرن شپ پروگرام میں تمام اہل پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں ۔انٹرنشپ کے لئے اہلیت کی شرائط میں زیادہ سے زیادہ عمر 30سال مقرر کی گئی ۔ دوسری شرط کسی بھی مضمون میں ایم اے کی ڈگری کے حامل افراد جن کا کوئی تجربہ بھی نہ ہو جبکہ درخواست کنیدہ کمپیوٹر اور سماجی رابطہ کی ویب سائٹس بارے اچھی جان کاری رکھتاہے اسے انٹرشپ فراہم کی جائے گی ۔