واشنگٹن (این این آئی)انڈین امریکن مسلم کونسل نے دنیا بھر کے باضمیر لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوںکی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کونسل نے یہ اپیل واشنگٹن میں متعدد ممتاز کارکنوں اور وکلا کے ایک پینل کے مباحثہ کے دوران کی ۔ انڈین امریکن مسلم کونسل کے زیر اہتمام مباحثے کے شرکاء نے کہاکہ آج بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروںکو پر امن طورپر اختلا ف رائے کی حوصلہ افزائی کے حق میں تقاریر اور حکومت کے خلاف تنقیدی پوسٹر آویزاں کرنے سمیت بے بنیاد الزامات پر گرفتار کیاجارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکام اختلاف رائے رکھنے اور حکومتی پالیسیوں یا قوانین پر سوال اٹھانے والے شہریوںکو کالے قوانین کے تحت گرفتار کر ر ہے ہیں ۔انڈین امریکن مسلم کونسل نے امریکی محکمہ خارجہ پر ایک بار پھر زوردیا کہ وہ بھارت کوان ممالک کی فہرست میں شامل کرے جہاں مذہبی آزادی کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔
عالمی برادری بھارت میں انسانی حقوق پامالی کے خلاف آواز اٹھائے: انڈین امریکن مسلم کونسل
Aug 15, 2021