لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ صوبائیت اور لسانی اختلافات کا علاج لا الہ الا اللہ کا نعرہ ہے یہ لگتا تو آج ہم آزاد ملک پاکستان میں بیٹھے نہ ہوتے۔آج ہمارے سیاسی ولسانی اختلافات کا تدارک اور علاج بھی یہی نعرہ ہے۔ اللہ تعالی نے اپنے فضل و کرم سے ہمیں ملک عزیز پاکستان کی نعمت عظمیٰ سے سرفراز فرمایا اور مسلمانان ہند پر انعام فرماتے ہوئے انہیں ایک علیحدہ وطن عطا کیا۔ یہ وطن حاصل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ میرے خیال میں نئی نسل کو یہ بتانا چاہیے کہ کس طرح ہندوستان میں بسنے والے دوسرے لوگ لوگ خاص طور پر ہندو مسلمانوں سے کس طرح تعصب برتتے تھے۔ ہمیں اپنے آباواجداد کی اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھنے کے لیے اس کا تذکرہ کرنا چاہیے۔ ہمیں اپنے ملک میں اسلام کو عملی طور پر لا کے اس کے استحکام کو یقینی بنانا چاہئے کیونکہ جس طرح کہ ہمیں پاکستان کی بنیاد یہ نعرہ اور اور نفاذ اسلام کا اسلام کو عملی طور پر اس ملک میں لانے کا جذبہ تھا اسی طرح استحکام پاکستان کے لیے اور بقائے پاکستان لیے یہی جذبہ میں کام دے سکتا ہے
صوبائیت‘ لسانی اختلافات کا علاج لا الہ الا اللہ ہے: ساجد میر
Aug 15, 2021