مظفرآباد(آئی این پی )وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نے کہا ہے کہ 14 اگست ہماری تاریخ کا اہم ترین دن ہے اس کے طلوع آفتاب نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو آزادی کا پیغام سنایا۔مملکت خداداد پاکستان کا قیام بانی پاکستان قائد محمد علی جناح کی انتھک محنت اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ہمارے جذبوں، سوچ اور روح میں نظریہ پاکستان رچابسا ہے۔یوم آزادی کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نظریاتی اور جغرافیائی لحاظ سے نامکمل ہے انشااللہ کشمیریوں کی قربانیوں کی بدولت پوری ریاست جموں وکشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گی۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن کشمیری قوم اپنے وکیل وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بھی خصوصی شکر گزار ہیں جنہوں نے 05 اگست 2019 کے ہندوستان کے اقدامات کے بعد مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر بہترین انداز میں اٹھایا اور کشمیریوں کی بہترین ترجمانی کی۔
نظریہ پاکستان ہمارے جذبوں، سوچ اور روح میں رچا بسا ہے: سردار عبدالقیوم
Aug 15, 2021