اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے یوم آزادی پر قوم اور بیرون ملک پاکستانیوں کو دلی مبارک باد کے پیغام میں کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور رفقاء کار کی جمہوری جدوجہد سے پاکستان دنیا کے نقشے پر ظہور پزیر ہوا قائد اعظم کی دستور ساز اسمبلی میں برداشت اور عدم تشدد برابری مساوات کی تقریر آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ نیئر بخاری نے مزید کہا ہے کہ زبردستی نظریات مسلط کرنے والوں کی راہ روکنا قائد اعظم کے مشن کی تکمیل ہے قائد اعظم نے اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کو زئر قاتل قرار دیا تھانیر بخاری نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو جمہور کے نمائندگان کا مرکز و محور بنایا "پارلیمنٹ کو عزت دو " مشن پر کاربند رہیں گے او رعہد کی تجدید کرتے ہیں کہ آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی توقیر اور جمہوریت کی مضبوطی مشن رہے گا ۔ آج یوم آزادی آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی توقیر اور عوامی جمہوری حکمرانی یقینی بنانے کی تجدید عہد کا دن ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد آزادی وحق خودارادیت میں شانہ بشانہ ہے۔
پارلیمنٹ کو عزت دو " مشن پر کاربند رہیں گے ، نیئر بخاری
Aug 15, 2021