کینیڈا کا 20ہزار افغانوں کو پناہ دینے کا اعلان، روانگی شروع 

ٹورنٹو (این این آئی )کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 20 ہزار افغان مہاجرین کو اپنے پاس پناہ دے گا جن میں طالبان سے خطرے کی شکار خواتین رہنما، حکومتی اہلکا اور دیگر افراد شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیرِ امیگریشن مارکو مینڈیسینو نے بتایا کہ افغانستان میں صورتحال دل شکستگی کا باعث ہے اور کینیڈا اس صورتحال میں تماشا نہیں دیکھے گا۔انھوں نے بتایا کہ کئی طیارے پہلے ہی پناہ کے متلاشی افراد کو لے کر کینیڈا کیلئے روانہ ہو چکے ہیں اور پہلا طیارہ لینڈ کر گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...